پولیس کی گزشتہ ماہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،170 مجرمان اشتہاریوں سمیت 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:49

چنیوٹ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی170 مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 265 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے دوران چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی153مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا جن میں سی32 مجرمان اشتہاری کیٹیگری اے ،121مجرمان اشتہاری کیٹیگری بی اور17 عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئی 59منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سی19 کلو چرس، 500 گرام ہیروئن اور771لیٹر شراب معہ چالو بھٹیاں ،لہن و سامان برآمدکیا گیا۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر33 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سی19عدد پسٹل،10عدد بندوقیں، 3رائفلیں، 1 کاربین اور95گولیاں برآمد کی گئیں۔ سنگین مقدمات میں مطلو ب مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے پر 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میںلاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔