وزارتِ ریلوے نے عبدالحمید رازی کو سینئر جنرل منیجر کا اضافی چارج دیدیا

بدھ 2 مئی 2018 23:49

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزارتِ ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے گریڈ 21کے آفیسر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کو سنیئر جنرل منیجر/چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کا اضافی چارج دیدیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے، یادرہے یہ پوسٹ سنیئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور کی بطور چیئرمین ریلویز تعیناتی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :