جامعہ سندھ اور ان کے تمام کیمپسز میں صبح و شام کی شفٹوں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے

بدھ مئی 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) جامعہ سندھ اور ان کے تمام کیمپسز میں صبح و شام کی شفٹوں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سندھ یونیورسٹی کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میںجاری سیمسٹر امتحانات کا جائزہ لیا، وائس چانسلر نے فزیالاجی شعبے، سینٹر فار پیور اینڈ اپلائیڈ جیالاجی، انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنسز، ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالاجی اور جیوگرافی شعبے کا دورہ کیا اور امتحانی مراکزمیںجاکر طلبہ و و طالبات سے پیپر کے متعلق پوچھا، جبکہ متعلقہ اساتذہ سے طلباء وطالبات کے پہلے سیمسٹر کی حاضری کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں، اس موقع پر متعلقہ شعبوں کی سربراہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کو امتحانات کے متعلق بریفنگ دی، ڈاکٹر فتح محمد برفت نے طلبہ و طالبات کوپینے کے صاف ٹھنڈے پانی سمیت تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، وائس چانسلر کے ہمراہ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل بھی تھے، امتحانات کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں داخلے سے قبل سینئر اساتذہ نے طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ چیک کئے۔

متعلقہ عنوان :