موٹروے پولیس کاہائی وے سے متصل ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈائون،کھانے پینے کی اشیاء کامعیاربہترکرنے کاحکم

بدھ مئی 23:49

خانیوال۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ،ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک،ایس ایس پی سیکٹر II- ، ملتان غلام جعفرکے حکم پر بیٹ نمبر 18 ، خانیوال میںڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے ہائی وے سے متصل تمام ہوٹلوں و ٹرک و بس اڈوں پر موجود کھانے پینے کی گھی سے بنی اشیاء رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس میں ایسی تمام جگہوں پر ناصرف کارروائی کی گئی جہاں پر ناقص گھی اور اشیاء موجود تھی اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر نے اُن کو بھاری جرمانے بھی کئے۔

(جاری ہے)

مزید تمام ہوٹل و دوکان مالکان کوسختی سے بریف بھی کیا گیا کہ ایسی دوبارہ غلطی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر آپریشنل آفیسر انسپکٹر محمد یونس بھی موجود تھے۔