حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناکر مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے،ڈاکٹرناطق

بدھ 2 مئی 2018 23:49

ڈی جی خان۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میںخاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے ریسکیورز اس سلسلے میںلوگوں میں آگاہی دیں انہوںنے کہامحفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میںایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ،حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرئوف اور اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی ․اجلاس میں بتایاگیا کہ ماہ اپریل میں کل4193ایمرجنسیوں میں4136افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کی743میڈیکل کی2697 آگ لگنے کی147 ڈوبنے کی3عمارت منہدم ہونے کے 3جرائم کی123 اورمختلف نوعیت کی447واقعات رونما ہوئے ان میں1322افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2745افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا․ ریسکیو کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.23منٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :