سیلاب سے پہلے اور بعد میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ

بدھ 2 مئی 2018 23:49

مظفرگڑھ۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ریسکیو 1122 کے سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ میں سیلاب سے پہلے اور بعد میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دوآبہ فاؤنڈیشن کی کنٹری ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ اورWHHکے ریجنل ڈائریکٹر حمید اللہ خان نے دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران مظفرگڑھ کے وہ علاقے جو دو دریاؤں دریائے سندھ اور دریائے چناب کے درمیان واقع ہیں، ان علاقوں میں سیلاب آنے سے پہلے ایسے انتظامات کیے جائیں جس سے دوران سیلاب اور بعد میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے، کمیونٹی کی مدد سے ان علاقوں کو سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے۔ اس کے علاؤہ BDRP پروگرام کے تحت یونین کونسل میں سیلاب سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ کروائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :