ْوزیر اعلی پنجاب کے وہاڑی متوقع دورہ کے پیش نظرانتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس کاانعقاد

بدھ مئی 23:50

وہاڑی۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے وہاڑی متوقع دورہ کے پیش نظر انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے لئے سر کٹ ہا ئوس وہاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدرات ایک اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا را ئوتسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، سی ای او ایجوکیشن شو کت علی طاہر، سی او میونسپل کمیٹی را ئونعیم خالد، سی او ضلع کو نسل میاں اظہر جا وید ،ایکسین بلڈنگ ، ایکسین ہائی وے اور دیگر افسران مو جو دتھے اجلاس میں وزیر اعلی کے دورے کے حوالے سے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف محکمہ جات کے افسران کو ہد ایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر یں بعدازاں افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں وزیر اعلی پنجاب نے جو افتتاح کرنے ہیںان کا جائزہ لیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :