جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت انسان کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تی ہیں، قاسم علی شاہ

بدھ مئی 23:50

وہاڑی۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) مو ٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت انسان کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تی ہیں اللہ تعالی نے ہمیں جو صلا حتیں عطا کی ہوئی ہیں ہمیںاس کے مطابق اپنے پیشے کا انتخاب کر نا چاہیے ہمیں دوسروں کی خواہش کی بجائے اپنی خواہش اور صلا حیت کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے پیسہ کبھی اطمینان اور سکون کا باعث نہیں بنتا بلکہ حقیقی خو شی دوسروں کے کام آنے میں ہی ہے ۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈویڑنل پبلک سکول وہاڑی کامسٹیس یو نیور سٹی میں اساتذہ اور طلبا و طا لبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پر نسپل ڈی پی ایس سکول فوزیہ شباب ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عا صم، اسسٹنٹ پروفیسر کا مسیٹس یو نیو رسٹی ڈاکٹر امجد فاروق بھی مو جو دتھے ۔

(جاری ہے)

قا سم علی شاہ نے مز ید کہا کہ سکوپ کسی فیلڈ کا نہیں ہوتا بلکہ بندے کا ہو تا ہے کہ وہ انسان کس قابل ہے اور کس طر ح اور کس طر ف اپنی صلا حیتوں کا اظہار کر تا ہے جو پہلے سے مو جود ٹرینڈ ہوتے ہیں ان کو فا لو کر نا منا سب نہیں ہوتا ہے ہمیں اپنی سوچ کو بد لنا ہو گا اور نئے ٹرینڈز کی طرف آنا ہو گا تا کہ ہم تیز ی سے تر قی کی منا زل طے کر سکیں انہوں نے مز ید کہا کہ غفلت کی زند گی وہ ہے جس میں جذبہ نہ ہو ہمیں اپنی زندگی کو با مقصد بنانا ہوگا تمام انسانوں کی ذہانت ایک جیسی نہیں ہو تی مگر اللہ تعالی ہر انسان کو کوئی نہ کوئی منفرد صلا حیت دی ہوتی ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی دی گئی صلاحیت کے مطابق کام کر نا ہو گا اور ہمیں اس چیز کو تلا ش کر نا ہو گا اللہ تعالیٰ نے ہمیں کس مقصد کیلئے پیداکیا ہے تا کہ ہم اپنے آپ کو اسی مقصد کے مطابق ڈھال سکیں۔

متعلقہ عنوان :