رحیم یارخان،گرمی لگنے سے 55سالہ خاتون دم توڑگئی

بدھ 2 مئی 2018 23:51

رحیم یارخان۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) قومی شاہراہ پر پیدل چلنے کے دوران گرمی لگنے سے 55سالہ خاتون بے ہوش ہسپتال میں دم توڑگئی ورثاء کی تلاش نعش سردخانہ منتقل کردی گئی قومی شاہراہ ظاہر پیر کے نزدیک سڑک کنارے پیدل جانے والی 55سالہ بچل مائی گرمی لگنے کے باعث گر کر بے ہوش ہوگئی جسے موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے نزدیکی رولرہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں بچل مائی دم توڑگئی کوشش کے باوجود ورثاء کی تلاش میں ناکامی پر نعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :