لیہ،ضلع کوپولیوفری بنانے کیلئے پولیومہم 7مئی سے شروع ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 23:51

لیہ۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پولیو مہم کے اہداف کا حصول معصوم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے اور ضلع کے پولیو فری اعزازکو برقرار رکھنے میں ناگریز اہمیت کا حامل ہے اس لیے تمام متعلقہ ادارے مہم کے دوران باہمی رابطے کے ذریعے موثر خدمات سرانجام دیں۔یہ بات اے ڈی سی جی محبوب احمد نے پولیو مہم انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈی ڈی او ایچ کروڑ ڈاکٹر ارشد تتلا، ڈی ڈی او ایچ چوبارہ طاہر افتخار چوہدری،ایم ایس ڈاکٹر ریاض احمد،ڈاکٹر نعیم،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی پاپولیشن ویلفیئرجاوید اشرف ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر جواد حسین نے بریفنگ کے دوران 7تا9مئی تین روزہ پولیو مہم کے اہداف ،پولیو ٹیموں کی ٹریننگ ،ورکنگ پلان اور مانیٹرنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔اے ڈی سی جی نے موسم کی شدت کے پیش نظر آئس بکس کو درست رکھنے ،پولیو ڈارپس کی نقل و حمل احتیاط سے کرنے او رتمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون کے ذریعے سو فی صداہداف کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔