سابق وفاقی وزیر مختاراحمد اعوان کی اہلیہ کوسپردخاک کردیاگیا

بدھ مئی 23:51

ملتان۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء)پیپلزپارٹی کے سینئررہنماوسابق وفاقی وزیرملک مختاراحمد اعوان کی اہلیہ کوسپردخاک کردیاگیا۔قل خوانی کل جمعہ کوہوگی۔مرحومہ کی نمازجنازہ جلال باقری قبرستان کی جنازہ گاہ میں اداکی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں خواجہ رضوان عالم ،عبدالقادرشاہین ،نسیم لابر ،ڈاکٹرجاویدصدیقی ،رضاحیات ہراج ،ایم سلیم راجہ ،انیس قریشی ،اسحق بچہ ،ملک بشیراحمد، مرزاعزیزاکبربیگ ،زاہدگردیزی ،خالدحنیف لودھی ،حامداعوان سمیت دیگرسیاسی وسماجی اورزندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

مرحومہ کے ایصال ثوب کے لئے قل خوانی کی تقریب کل بروزجمعہ 4مئی کو بوسن روڈ بائی پاس چوک پرصبح 8بجے منعقدہوگی ۔اجتماعی دعا10بجے ہوگی۔