سیالکوٹ، پٹاخہ پھینکنے سے کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

بدھ 2 مئی 2018 23:51

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بچے کے پٹاخہ پھینکنے کی وجہ سے کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ رنگپورہ جلال پور ہ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے شب برات کے سلسلہ میں پٹاخے چلا رہے تھے ، پولیس نے اطلاع کے باوجود کارروائی نہ کی اور قریب کپڑے کے گودام میں پٹاخوں کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :