سیالکوٹ،پٹاخہ پھینکنے کے تنازعہ میں دو خاندانوں میں جھگڑا 7افراد زخمی

بدھ 2 مئی 2018 23:51

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پٹاخہ پھینکنے کے تنازعہ پر سیدانوالی میں دو خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا ، 7افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ سیدانوالی میں شب برات کے موقع پر پٹاخہ پھینکنے کے تنازعہ پر دو خاندانوں میں شدید جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑے کے نتیجہ میں 7افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں28سالہ اظہر ،45سالہ سجاد ، 40سالہ شازیہ ،75سالہ ارشاد بی بی ،36سالہ محمد ندیم ،28سالہ شاہد اور28سالہ بلال شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :