ڈاکٹر جنید علی شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر، حیدر حسین بلامقابلہ سیکریٹری منتخب

بدھ 2 مئی 2018 23:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈاکٹر جنید علی شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ حیدر حسین بلامقابلہ سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں بدھ کو ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ڈاکٹر جنید علی شاہ بلا مقابلہ صدر، حیدر حسین سیکریٹری، ایس اے ماجد سینئر نائب صدر، صغیر حسین خازن، جاوید اقبال سینئر جوائنٹ سیکریٹری، عبد العظیم خان جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ، اس کے ساتھ دیگر عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ اگلے چار سال کی مدت کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آبزرور ڈی ایس پی اعجاز الدین اور چیئرمین گلفراز احمد خان بھی موجود تھے۔ اگلے مرحلے میں مجلس عاملہ کا اجلاس اور ویمنز ونگ کے عہدیداران کی توثیق کی جائے گی۔