کوئٹہ میں برقی لائنوںکی مرمت کے کاموں کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی، کیسکو

بدھ مئی 23:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 3اور4مئی کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے پی اے ایف، اولڈسمنگلی، جناح روڈاوربروری فیڈرزسے (روزانہ) 12بجے تا دوپہر2بجے بجلی بند ہو گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 4مئی کو یاروگرڈسٹیشن کے کچلاک ایکسپریس، سرانان، ملک کٹا، فیض آباد، کربلا، شادیزئی فیڈرزنیز اسی روز مستونگ گرڈسے نیولک پاس، سٹیI،III، اولڈکھڈکوچہ، نوروز آباد فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔