مئی کوقلات منگچر میں ایم ایم اے کے جلسے سے مولانا فضل الرحمن ،سینیٹرسراج الحق اوردیگرقائدین خطاب کرینگے،مولانا نوراللہ

بدھ مئی 23:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صدر مولانا نوراللہ نے کہاہے کہ11مئی کوقلات منگچر میں ایم ایم اے کے تحت ہونے والے جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق اوردیگرمرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مولانا نوراللہ نے کہاکہ ایم ایم اے کے عوامی رابطہ مہم کے تحت بلوچستان میں پہلاجلسہ عام 11مئی کو منگچر میں منعقد کیا جا رہا ہے جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جلسہ عام میں قائدین کی آمد کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا جبکہ جلسہ عام میں ہزاروں افراد شرکت کرینگے۔