اسلام آباد،پلاٹ پر قبضہ کرنے ، مسلح ہو کر دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے کے چار واقعات کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج

بدھ 2 مئی 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پلاٹ پر قبضہ کرنے ، مسلح ہو کر دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے کے چار واقعات کے حوالے سے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے محمد شہزاد نے کورال پولیس کو بتایا کہ ممریز اور چھ نا معلوم افراد نے مسلح ہو کر میرے پلاٹ پر قبضہ کرتے ہوئے اینیٹیں چوری کر لیں اور بھتہ مانگا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا احسان علی نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ وقار نے دیگر چار کے ہمراہ مقدمہ بازی کے سلسے میں جعلی شناختی کارڈ بنوا کر مقدمہ بازی سے باز رکھنے کے لئے مسلح ہو کر دہمکیاں دیں عبفد احمید نے کورال پولیس کو بتایا کہ قاری یوسف نے دیگر چار کے ہمراہ نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسلح ہو کر جاں سے مارنے کی دہمکیاں دیں کام کرنے کے لئے بھتہ مانگا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں شازیہ مجید نے کوہسار پولیس کو بتیا کہ امجد و دیگر چار مسلح ہو گھر میں داخل ہوئے اور دہمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :