اسلام آباد ،مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، سات افرادگرفتار ،چارکلو پانچ سو گرام چرس ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد مقدمات درج

بدھ 2 مئی 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، سات افرادگرفتار ،چارکلو پانچ سو گرام چرس ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد مقدمات درج کر لیے گئے، ایس ایس پیآ پر یشنز اسلامآ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران کو ہد ا یات جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس کے ارشد محمود سب ا نسپکٹر معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ پولیس فاونڈیشن سے تین ملزمان کومشکوک جان کرروکا تلاشی لینے پر ملزمان سے تین کلو گر ام چرس ایک پسٹل معہ ایمونیشن بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے، ملزمان میں عبیداللہ خا ن ولد ولی محمد سکنہ نظا م پو ر گا ئو ں تحصیل وضلع نو شہر ہ ، فرحت علی ولد اختر علی سکنہ تحصیل چوبا رہ ضلع لیہ ، فدا محمد ولد نذر محمد سکنہ نظا م پو ر گا ئو ں تحصیل ولد ضلع نو شہر ہ شامل ہیں،سیآئی پولیس کے انسپکٹر حیدر علی معہ ٹیم نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے چار ملزمان عمران ،سرور،شمس خان اور خان کو گرفتار کر کے ملزمان سے پندرہ سو گرام چرس اور انیس گرام آئس بر آمد کرکے مقد مات در ج کر لیے ، ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلامآ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔