غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نئے لائسنس بنوانے کا طریقہ کار جاری کر دیا

بدھ مئی 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نئے لائسنس بنوانے کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ لائسنسنگ پر عائد پابندی اٹھانے اور شہریوں کیلئے لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایس او پی کے مطابق اسلام آباد کے شہری غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست سکیں گے۔ شہری درخواست کے ساتھ تصاویر، شناختی کارڈ کی کاپی اور رہائشی ثبوت دیں گے۔ شہری شاٹ گن، نان آٹومیٹک اور پمپ ایکشن سمیت ریوالور، پستول اور رائفل کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست دینے سے ایک ماہ کے اندر اسلحہ لائسنس کارڈ جاری کیا جائے گا۔

لائسنس مقامی پولیس سٹیشن اور سپیشل برانچ کی تصدیق کے بعد جاری ہوں گے۔ عام شہریوں کیلئے پہلیآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہر ماہ ایک سو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ تمام دستاویزات مکمل اور پولیس تصدیق ہونے کے بعد نادرا چودہ دنوں میں لائسنس جاری کرے گی۔ اس کیلئیآئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں سیٹزن فیسیلیٹیشن سینٹر کا خصوصی کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔