بلاول بھٹو کل کوئٹہ پہنچیں گے

ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ مئی 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل4 مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے اور ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور جلسہ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں پیپلزپارٹی بلوچستان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ 4 مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے اور کوئٹہ میں جلسہ کی تیاری کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئیں ۔