Live Updates

بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ اور جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا ،میر علی مدد جتک

بدھ 2 مئی 2018 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ بلوچستان کی مستقل سیاست اور عام انتخابات پر اچھے اثرات مرتب کرے گا 4 مئی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا نواز شریف اور عمران خان نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کو دائو پر لگا دیا ملک کو بحرانوں سے پیپلزپارٹی ہی نکالے گی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی گرائونڈ میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی قوم پرست ‘ مذہب پرست جماعتیں عوام کے حقوق حاصل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے کیونکہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے تھے اس لئے وہ مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی و جمہوری جماعت نے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جس طرح انکشافات کئے وہ حقیقت پر مبنی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی سیاست دروخ گوئی پر مبنی ہے بلوچستان سے ان کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا پنجاب سے بھی ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا خواتین سے متعلق رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کی جانب سے نازبیا الفاظ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جمہوری روایات کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ بلوچستان کی مستقل سیاست اور عام انتخابات پر اچھے اثرات مرتب کرے گا 4 مئی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا نواز شریف اور عمران خان نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کو دائو پر لگا دیا ملک کو بحرانوں سے پیپلزپارٹی ہی نکالے گی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات