فیصل آباد،خیبر پختونخوا نے سندھ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

میچ کے بہترین کھلاڑی کاانعام خیبر پختونخوا کے فاسٹ بائولرضیاء الحق کو دیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) خیبر پختونخوا نے سندھ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کاانعام خیبر پختونخوا کے فاسٹ بائولرضیاء الحق کو دیا گیاآن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا آٹھواں میچ سندھ اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا۔خیبر پختونخواہ نے ٹاسک جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

سندھ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.2اوورزمیں 196رنز بناکرآل ٹیم آئوٹ ہوگئی۔فواد عالم نے 3چوکے لگاکر80گیندوں پر 52رنز،سلمان بٹ نے 4چوکے لگاکر64گیندوں پر41رنز،گوہر علی نے 4چوکے لگاکر19گیندوں پر23رنز،دانش عزیزنے 1چھکااور1چوکالگاکر 37گیندوں پر23رنزبنائے۔خیبر پختونخواہ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے ضیاء الحق نے 24رنز کے عوض 4جبکہ محمد عرفان جونیئرنے 41رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ نے 196رنز کا ٹارگٹ 23اوورز میں حاصل کرلیا۔اسرار اللہ نے 3چھکے اور9چوکے لگاکر61گیندوں پر 74رنز،عماد اعظم 4چوکوں اور13گیندوں پر 38رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،شان مسعود نے 6چوکے لگاکر17گیندوں پر 31رنز بنائے۔عمراکمل نے 3چوکے لگاکر14گیندوں پر27رنزاورعامر یامین نے 52رنز کے عوض 2جبکہ فواد عالم،بلال آصف اور محمدعرفان نے بالترتیب 10،34اور42رنز کے عوض 1,1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی کاانعام خیبر پختونخواہ کے فاسٹ بائولرضیاء الحق کو دیا گیا۔پاکستان کپ کا نواں میچ فیڈرل ایریا اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :