لاہورمیںناقص انتظامات پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ،غلط لیبلنگ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی پر آئس فیکڑی سیل

ملتان میںغلط لیبلنگ پر4آئسکریم فیکٹری،کھلے رنگوںکے استعما ل پر2بیکرز،،صفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس سربمہر راولپنڈی میںناقص انتظامات ،غیر معیاری اور زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر5فوڈ پوائنٹس سربمہر گوجرانوالہ میں کھلے رنگوںکے استعمال پر8فوڈ پوائنٹس ، ناقص آئل کے استعمال پرنمکو یونٹ،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک پوائنٹ،گٹکا کی موجودگی پرپان سربمہر سرگودھا میںگٹکا کی موجودگی پرکریانہ سٹور،کیمیکل ،کاسمیٹکس کلرز،سکرین کے استعمال پر2 سویٹس پروڈکشن یونٹ سیل صوبہ بھر میں کاروائیوں میں3ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،35سیل کیے گئے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ مئی 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے گندگی کی بھرمار, باسی گوشت کے استعمال پر معروف فرائیڈچکن پوائنٹ ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی پر آئس فیکڑی اور خراب اوزونیڑ،غلط لیبلنگ پر پیسفیک بلیوواٹر پلانٹ کو سربمہر کر دیا۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر45,500کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔اے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے داروغہ والاکے علاقے میں واقع معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ لاہور فرائیڈ چکن کو گندگی کی بھرمار،مضر صحت آئل،باسی گوشت کے استعمال، حشرات کی بھرمار پر سیل کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آراو پلانٹ کی عدم موجودگی ،لائسنس اورواٹر ٹیسٹ نہ ہونے،غلط لیبلنگ ،غیر قانونی طور پرپی ایف کا لوگو استعمال کرنے پیسفیک بلیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سیل کر دیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کبیر الدین آئس فیکٹری کو زنک آلود بلاکس استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور پانی کے لیب ٹیسٹ نہ ہونے، پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر سربمہر کر دیا۔

فیکٹری سے تیار کردہ بھاری مقدار میں برف شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔ علاوہ ازیں فوڈسیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی،ناقص تیل ،کھلے رنگ اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی اور حشرات کی بہتات پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر45,500 کے جرمانے عائد کئے ۔

جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں13 فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہرکر دیا گیا۔

جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ31ہزار کے جرمانے عائدکیے۔جبکہ600لٹر گریس نماآئل،500لٹر مضر صحت آئسکریم،95لٹر ملاوٹی دودھ،75لٹرناقص شیر ا اور دیگر اشیاء تلف کردی گئیں۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے نا قص انتظامات ، غیر معیاری اور زائد المعیاد خوراک مہیا کرنے پر5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔

جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنی46 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 42ہزارکے جرمانے عائد کیے۔150کلو مضرصحت گو شت،1080کلو اسپغول،350کلو کیچپ اور دیگر اشیاء تلف موقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر11فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر2لاکھ77ہزار کے جرمانے عائد کئے۔بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ ۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی ڈی سیلنگ پر کھویا یونٹ سربمہرکرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔جبکہ گٹکا کی موجودگی پرکریانہ سٹور،حشرات کی بہتات،مصنوئی فلیورز،سکرین، کیمیکل کے استعمال پر اور2سویٹس پروڈکشن یونٹس کوسر بمہر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پ36000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔