حیدرآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ڈکیت تاجرکو گولیاں مار کر فرار

بدھ 2 مئی 2018 23:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حیدرآباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ڈکیت تاجرکو گولیاں مار کر چلے گئے ، سی سی ٹی وی کیمرہ میں ڈاکوؤں کو دیکھا جاسکتا ہے ،مارکیٹ ٹاور کے علاقے میں دو مسلح افراد نے ایک تاجر کو اس وقت گھیر لیا جب وہ اپنی دکان کھولنے پہنچے تھے انور عارف کی جیب میں پانچ لاکھ روپے کی رقم کی تھی ڈاکوؤں نے وہ چھیننے کی کوشش کی لیکن انور عارف پٹھان نے سخت مزاحمت کی اور شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اس کو گولیاں ماریں جو ٹانگ میں لگیں اور فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ اور فرار کی فلم سی سی ٹی وی پر صاف دیکھی جاسکتی ہے تاہم رات تک پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دی مارکیٹ ٹاور کی تاجر برداری نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کرے ۔

متعلقہ عنوان :