سکھر میونسپل کارپوریشن میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے افسران کے تبادلے

بدھ 2 مئی 2018 23:54

سکھر۔ 2مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لئے افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آصف خان کو چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر اور پی آر او پیر عطاء الرحمن کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر جبکہ حاجی اسلام شیخ کو آفس سپرنٹنڈنٹ جنرل برانچ کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ منظر ضیاء زیدی کو پہلے ہی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر تعینات کیا جاچکا ہے۔ میئر سکھر نے افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ وارانہ منصبی ذمہ داری سے انجام دیں اور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :