ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے 713 ارب روپے مالیت کے 31 منصوبے منظور کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے

بدھ 2 مئی 2018 23:57

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے 713 ارب روپے مالیت کے 31 منصوبے منظور جبکہ 694 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 8 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، گورننس ، ہائر ایجوکیشن ، تعلیم ، اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے پانچ منصوبے پش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ42 کروڑ 64 لاکھ روپے کا پیش کیا گیا جس کا مقصد آئل اور گیس کی ریسرچ کے لیے پاکستان پٹرولیم اور ہاوس کی تعمیر و توسیع ہے جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے جس کی کل لاگت 500 ارب 34 کروڑ روپے ہے جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بجھوادیا گیا۔

تیسرا منصوبہ 3 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ روپیکی لاگت کا پیش کیا گیا جس میں 220 کے وی جوہرا آباد سب سٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ چوتھا منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے توانائی کی ترسیل کا پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 75 ارب 85 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔

پانچواں منصوبہ سندھ میں سولر انرجی پروجیکٹ کا پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 5 ارب روپے ہے اس کو بھی حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمینیکشنز کے بھی پانچ منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ چار رویہ لنک ہائے وے کی تعمیر کا ہے جو لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو نرگ منڈی ، نارووال اور نارووال کے مشرقی بائی پاس کو لنک کرے گا جس کے لیے 19 ارب 99 کروڑ 82 لاکھ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دا گیا۔

دوسرا منصوبہ فیصل آباد خانیوال موٹر واے ( ایم۔4 ) کی تعمیر کا ہے جس کی کل لاگت 60 ارب 82 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے جس کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ تیسرا منصوبہ ضلع مانسہرہ کی ترقیاتی سیکم کا ہے جس کے لیے 1 ارب 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت پیش کی گئی جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ 49 کروڑ 98 لاکھ روپے کا پیش کیا گیا جس کا مقصد ملیر بند دادا بھوئے ٹاون سے پی این ایس مہران تک کی سڑک کی تعمیر کا ہے جس کو اجلاس میں منطور کر لیا گیا۔

اجلاس میں تعلیم کے پانچ منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ جی 1۔13 میں ماڈل کالج فار گرلز کی تعمیر کا پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 30 کروڑ 31 لاکھ 24 ہزار روپے پیش کی گئی جس کو اجلا س میں منظور کر لیا۔ دوسرا منصوبہ جی 15 میں ماڈل کالج فار بوائز کا پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 29 کروڑ 49 لاکھ روپے پیش کی گئی جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیم کا تیسرا منصوبہ قومی نصابی کونسل سیکرٹریٹ کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ 99 لاکھ روپے لاگت کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکولوں کی چار دیواری کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ پانچواں منصوبہ بلوچستان میں تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ سکیم کا دیا گیا جس کی کل لاگت 11 ارب 80 کروڑ روپے مختص کی گئی جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ صحت کے پانچ منصوبے اجلاس میں پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹرکا قیام اور لاہور میں قائم میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں واقع بلڈ یونٹس کی توسیع کے لیے پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 49 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کی گئی جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

دوسرا منصوبہ افغان پیکچ کے تحت افغانستان میں تین ہسپتالوں کے میڈیکل اوزاروں اور دیگر اشیاء کی خریداری شامل ہے جس کے لیے 2 ارب 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔ تیسرا منصوبہ سکردو میں سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کے مرکز کا قیام ہے جس کے لیے 9 کروڑ 48 لاکھ 66 ہزار روپے کی لاگت پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔

خوراک و زراعت کے دو منصوبے پیش کیے گے سنٹرل دویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں جس میں پہلا منصوبہ 79 کروڑ 93 لاکھ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جبکہ دوسرا منصوبہ 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا دونوں منصوبوں کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں میں آبی وسائل کے شعبے میں فتح جنگ میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کا پیش کیا گیا جس کی کل لاگت 2 ارب 62 کروڑ 94 لاکھ روپے پیش کی گئی جس کو اجلا س میں منظور کر لیا۔

جنوبی وزیر ستان میں شکئی ڈیم کی تعمیر کے لیے 90 کروڑ روپے کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ سندھ کے بیراجوں کی تعمیر و ترقی اور سکھر بیراج جدید ٹیکنالوجی میں ڈھالنے کے لیے 17 ارب 90 کروڑ روپے کامنصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں افغان پیکچ کے تحت افغانستان کے دوشہروں قابل اور لوگہر میں قائم ہسپتالوں کی تعمیر و ترقی کے لیے 54 کروڑ 45 لاکھ روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔

اجلاس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 19 کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد پیمرا کے تحت 250 ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ نظام کو اپ گریڈ کر نا ہے جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ میڈیسنل باوٹنک سنٹر کو اپ گریڈ کر کے نیشنل سنٹر فار ہربل میڈیسن کمپلیکس پشاور میں تبدیل کرنا ہے جس کے لیے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

دوسرا منصوبہ مسلم باغ میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے کیمپس کے قیام کے لیے 1 ارب 55 کروڑ 42 لاکھ روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ نسٹ سکول کالجز کی لیبارٹریوں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لیے 46 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیے گئے جس کو اجلا س میں منطور کر لیا۔ پی ٹی وی ٹریسٹریل ڈیجٹل ڈی ٹی ایم بی ڈیمونسٹریشن پروجیکٹ کی اپ گریڈشن کے لیے 2 ارب 78 کروڑ 90 لاکھ روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔