Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 23:29

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ انڈرگراؤنڈاسٹیشن کےپلیٹ فارم پرگرنےسےمجھےشدیدچوٹ لگی ۔

(جاری ہے)

میری بائیں طرف کی 3پسلیاں ٹوٹ گئیں،کمرمیں بھی چوٹ لگی۔گرنے سے سرمیں اندرونی چوٹ بھی پہنچی ہے۔انکا کہنا تھا کہ گرنےسےمیں نیم بےہوش ہوگیااگلی صبح اسپتال میں آنکھ کھلی۔اندرونی چوٹوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ چوٹ کی وجہ سے امریکا کا دورہ منسوخ کردیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات