ژوب،موسی خیل،امن کے بغیر ملک اور معاشرے میں ترقی اور خوشحالی کا تصور خام خیالی ہے،ملک انعام کاکڑ

امن کا درس ہمیں بابائے امن خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبد ولی خان نے سیکھائی ہے اور امن کا یہ پیغام ہمارے اقابرین نے گھر گھر تک پھنچایا ،صوبائی صدر پشتون ایس ایف موسی خیل

بدھ 2 مئی 2018 23:40

ژوب،موسی خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پشتون ایس ایف موسی خیل کی جانب سے منقدہ تقریب امن کنونشن سے اے این پی کے ضلعی صدر خان میر لالا، پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ، سیکرٹری جنرل ملک سنگین مہترزئی، اے این پی ژوب سینئر نائب صدر شیر ولی، پریس سیکرٹری صدام بازئی، پی ایس ایف ژوب صدر رزاق، جی ایس نعیم مندوخیل اور نو منتخب صدر پشتون ایس ایف موسی خیل رحمت افغان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امن کے بغیر ملک اور معاشرے میں ترقی اور خوشحالی کا تصور خام خیالی ہے انسانی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی جنگ کے اثرات یا نتائج خوشحالی یا قومی ترقی کے برعکس ثابت ہوئے ہیں۔

جنگوں کی وجہ سے ہمیشہ تباہی و بربادی اور معاشی واقتصادی نقصانات نمودا ر ہوئے ۔

(جاری ہے)

امن کنونشن کے حوالے سے تقریب میں اے این پی کے مشران و پشتون ایس ایف کارکنان نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ملک انعام کاکڑ نے کہا کہ امن کا درس ہمیں بابائے امن خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبد ولی خان نے سیکھائی ہے اور امن کا یہ پیغام ہمارے اقابرین نے گھر گھر تک پھنچایا اور ان کا یہ مشن جاری و ساری رہے گا انہوں نے کہا کہ جنگ کے مقابلے میں جہاں بات چیت اور مذکرات کے آپشن استعمال ہوئے وہاں قومیں اور ملک ہر لحاظ سے ترقی کی جانب بڑھے۔

امن ایک ایسا ہتھیار ہے جسکے ذریعے ہم نہ صرف جنگوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ قومی ترقی میں بھی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ امن کا راستہ واحد راستہ ہے جس پر چلنے سے انسان اور انسانیت کی بقا کا دارومدار ہے ۔سب سے پہلے انسان کو چاہیے کہ وہ خود امن کی سوچ اپنائے اور پھر دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔انسانی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی جنگ کے اثرات یا نتائج خوشحالی یا قومی ترقی کے برعکس ثابت ہوئے ہیں۔

جنگوں کی وجہ سے ہمیشہ تباہی و بربادی اور معاشی واقتصادی نقصانات نمودا ر ہوئے۔باباے امن کے پیروکاروں نے اس قوم و وطن کیلے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ کریں گے پچلھے دور حکومت میں عوامی نشنل پارٹی و پشتون ایس ایف نے بے شمار قربانیاں دی آخر میں سردار عبدرحمان ایسوٹ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن موسی خیل کے صدر رحمت افغان کو منتخب کیا گیا اور 13 مئی کے گولڈن جوبلی و حلف برداری کے تقریب میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔