پاکستان کرکٹ کپ 2018ء کے آٹھویں ڈے اینڈ نائٹ لیگ میچ میں خیبر پختونخواہ نے سندھ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 2 مئی 2018 23:40

فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ 2018ء کے آٹھویں ڈے اینڈ نائٹ لیگ میچ میں خیبر پختونخواہ نے سندھ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سندھ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔سندھ کی ٹیم ڈے سیشن میں بیٹنگ کرتے ہوئے 196رنز بنا کر47ویں اوور میں آل آئوٹ ہوگی ۔

خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی ۔سندھ کی ٹیم نے 46.2اووروں میں 196رنز سکور کئے جن میں فواد عالم نے ففٹی بناتے ہوئے 52رنزبنائے جبکہ سلمان بٹ 41،گوہر علی اور دانش عزیز23,23رنز بنا کر نمایاں رہے ۔خیبر پختونخواہ کی جانب سے ضیاء الحق نے 4جبکہ عرفان جونئیر نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23اووروں میں 202رنز بنا کر حاصل کرلیا ۔خیبر پختونخواہ کی جانب سے اسرار اللهنے 74رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حماد اعظم 38*،شان مسعود 31اور عمر اکمل 27رنز بنا کر نمایاں رہے سندھ کی جانب سے عامر یامین نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔خیر پختونخواہ کے ضیاء الحق کو 24رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔