معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کے کردار سے حرف نظر ممکن نہیں، بلوچستان جیسے صوبے میں میڈیا کی ترقی اور خاص طور سے اس میں شامل ہونے والے مردو خواتین کو تمام ضروری سہولتیں اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،قائم مقام گورنر راحیلہ خان درانی

بدھ مئی 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) قائمقام گورنر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور ڈیجیٹل انفارمیشن کا دور ہے‘ ملک و صوبے کو دنیا سے منسلک کرنے اور میڈیا مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہمیں جدید سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز انڈو ویجول لینڈ پاکستان جو ذرائع ابلاغ سے متعلق تحقیقی ادارہ ہے کہ دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر ادارے کی سربراہ گل مینہ بلال احمد بھی موجود تھی ۔ قائمقام گورنر نے کہا کہ جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے میڈیا کی وسیع ترقی اور خاص طور سے ٹیکنالوجی کے غیر معمولی فروغ سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کے کردار سے حرف نظر ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

قائمقام گورنر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد خاص طور سے خواتین ہمہ پہلو دباؤ کامقابلہ کرکے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے صوبے میں میڈیا کی ترقی اور خاص طور سے اس میں شامل ہونے والے مردو خواتین کو تمام ضروری سہولتیں اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اسی سلسلے میں نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

انہوںنے میڈیا کے شعبے کو جدید معلومات اور تربیت کی فراہمی کے حوالے سے انڈو یجول لینڈ پاکستان کی خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہ میڈیا سے متعلق علم و تحقیق میںمستقبل میں بھی نمایاں کردار ادا کریگا ۔ بعد ازاں ادارے کی سربراہ گل مینہ بلال احمد نے قائمقام گورنر کا اپنی فرصت سے وقت نکالنے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے ان کو سوینئر بھی پیش کیا۔