قوم کے بچوں کے سینوں میں علم کی شمع روشن کرنے میں اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن شبیر احمد لانگو

بدھ 2 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چلتن ٹائون شبیر احمد لانگو نے کہا ہے کہ چلتن ٹاؤن میں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی انتھک کوشش کرینگے۔قوم کے بچوں کے سینوں میں علم کی شمع روشن کرنے میں اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکو مت پڑھا لکھا بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سرکاری سکولوں میں قوم کے بچوں کو مفت تعلیم دلانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ بچے تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھال کر ہر شعبے میں بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔ نونہالان قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور غیر حاضر اساتذہ جو محکمہ تعلیم کے دشمن، معاشرے کا دشمن اور سب سے بڑھ کر ان محنتی، حاضر باش اساتذہ کے دشمن ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان تعلیم دشمن عناصرسے محکمہ تعلیم کو پاک اور انکے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔ اس ضمن میں سول سوسائٹی کو بھی تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔