کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وارکرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

بدھ 2 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں نامعلوم افراد نے تیز دارآلے سے وارکرکے ایک شخص عبدالحمید کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔