فیض نقشبندی کنوینئر حریت کانفرنس میرواعظ گروپ کی محمود احمد ساغر کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات

جمعرات 3 مئی 2018 00:10

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) فیض نقشبندی کنونئیر حریت کانفرنس میرواعظ گروپ نے محمود احمد ساغر کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ شبیر احمد شاہ 31 سال سے بھارتی فوج کی قید میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں 63 سال کے شبیر احمد شاہ کی زندگی کو درپیش خطرات کا ادراک کریں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کریں۔

حریت رہنمائوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ 31 سال سے بھارتی فوج کی قید کا شکار سید شبیر شاہ کی جرات اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں،شبیر احمد شاہ کی مسلسل قید اور ان کا ہمالیہ جیسا حوصلہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔