آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 3 مئی 2018 09:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی، سمیت گوجرنوالہ، لاہور ڈویژن، ہزارہ، مالاکنڈ بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بار ش کی توقع ہے تاہم، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (آج)جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشکی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔