رنویر سنگھ چارلی چیپلن بن گئے

جمعرات 3 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکاربالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ معروف کامیڈین آئیکون چارلی چیپلن بن گئے۔

(جاری ہے)

اداکار رنویر سنگھ ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں انہوں نے چارلی چیپلن کا روپ دھارکر ان کی مزاحیہ اداکاری پیش کرڈالی ہے۔ رنویر نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو دن ہنسے بغیر گزرے وہ دن ضائع گیا۔ ویڈیو میں سوئٹزرلینڈ میں قائم چارلی چیپلن میوزیم کی سیر انہوں نے چالی کا روپ دھار کر کی۔ رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ ’’سمبا‘‘ اور ’’83‘‘ میں نظر آئیں گے۔