کرن جوہر آہان پانڈے کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف نہیں کروا رہے، چنکی پانڈے

جمعرات 3 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈاداکار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ کرن جوہر اپنی پروڈکشن کمپنی کے ذریعے بھتیجے آہان پانڈے کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف نہیں کروا رہے بلکہ آہان پانڈے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھتیجے کو اپنے بیٹوں کی طرح سمجھتے ہیں اور آہان ایک محنتی لڑکا ہے جو انسٹاگرام اور ٹویٹر پر پہلے سے بہت مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہان کو فلم انڈسٹری میں کرن جوہر نہیں بلکہ یش راج فلمز متعارف کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :