کولگیٹ پام اولیو کے بعد از ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 0.1 فیصد اضافہ

جمعرات 3 مئی 2018 10:30

کولگیٹ پام اولیو کے بعد از ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 0.1 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے پہلے نو ماہ کے دوران کولگیٹ پام اولیو (پاکستان )لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 0.1فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعدازٹیکس منافع 2484 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 2481 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نومہینوں کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :