سری لنکا کرکٹ کی لاستھ مالنگا کو ٹیم میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت

جمعرات مئی 10:30

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو ٹیم میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ان کے انٹرنیشنل مستقبل پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ مالنگا نے آخری بار گزشتہ سال ستمبر میں ملک کی نمائندگی کی تھی، ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں متواتر ٹیم سے نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کے باعث ان کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹرز مالنگا کو دوبارہ ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور فاسٹ بائولر صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ہی ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں، اگر انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تو سلیکٹرز ان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کا احترام کریں گے۔ واضح رہے کہ مالنگا نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ رواں آئی پی ایل ختم ہونے تک وطن واپس نہیں جائیں گے، مالنگا بطور بائولنگ مشیر ممبئی انڈینز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :