دبئی میں بس ڈرائیوروں کوکھلونا پستول سے دھمکانے پر غیر ملکی شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 3 مئی 2018 10:33

دبئی میں بس ڈرائیوروں کوکھلونا پستول سے دھمکانے پر غیر ملکی شخص گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) گزشتہ روز دبئی عدالت میں ایک 35 سالہ بھارتی شخص کو لایا گیا جس پر الزام تھا کہ اسنے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو پستول سے دھمکانے کی کوشش کی تھی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی شخص دبئی کا رہائشی ہے اور بطور ٹیکنیشن کام کرتا ہے ۔ بھارتی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسنے صرف اپنی حفاظت کے لیے ڈرائیوروں کو تیز گاڑی چلانے پر اپنی بیٹی کی کھلونا پستول سےدھمکایا تھا کیونکہ وہ خوف ذدہ تھا کہ ڈرائیور کے گاڑی تیز چلانے پر کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔

عدالت نے بھارتی پر مجرمانہ رویہ اپنانے کا چارج لگایا ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس بھارتی شہری نے تین بس ڈرائیوروں کی بسوں کی کھڑکیوں کو کھٹکایا اور انھیں پستول سے دھمکایا کہ وہ بس آہستہ چلائیں ۔

(جاری ہے)

ایک بس کے 32 سالہ ڈرائیور نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی شہری کے دھمکانے پر وہ ڈر گیا تھا جس پر اسنے فوری طور پر اپنے سپر وائزر کو مطلع کیا ۔ سپروائزر نے پولیس کو کال کی ، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کیا اور پراسیکیوشن کے حوالے کیا ۔ تاہم عدالت نے ابھی کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 20مئی کو ہو گی ۔