سعودی عرب، فیملی ٹیکسی کا لائحہ عمل تیار

جمعرات مئی 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب میں فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے کا لائحہ عمل جاری کردیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے والا لائحہ عمل جاری کردیا گیا، جس کے مطابق فیملی ٹیکسی میں خاتوں کی موجودگی لازمی ہو گی بصورت دیگر اسے فیملی ٹرانسپورٹ نظام کی خلاف ورزی مانا جائے گا اور اس پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

فیملی ٹیکسی لائحہ عمل نے متعدد خلاف ورزیوں اور ان پر سزائوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ اس کے تحت اگر کسی ایک شہر کے اندر فیملی ٹیکسی اجازت نامہ رکھنے والے ڈرائیور نے وہ گاڑی کسی اور شہر میں چلائی تو ایسی صورت میں بھی 5 ہزارریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ مقررہ مقصد کے علاوہ کسی اور غرض کے لئے فیملی ٹیکسی کو استعمال کرنے پر جرمانہ 3 ہزار ریال ہوگا۔ ٹیکسی میں بچوں یا مردوں کے ہوتے ہوئے فیملی ٹیکسی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی کوئی اور خدمت فراہم کرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔