سعودی عرب، طالبات جھولے سے گرنے پر تفریحی مقام کو بند کر دیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 10:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب میں واقع تفریحی مرکز میں جھولتے وقت کئی طالبات کے گرجانے پر تفریحی مرکز کو بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایگزٹ 10پر واقع تفریحی گاہ میں ٹوئر پر آئی طالبات جھولا جھلتے ہوئے گر گئیں جس پر حکام نے فوری کارروائی گرتے ہوئے تفریحی مرکز کو بند کردیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی کے مطابق تفریحی گاہ کی بندش کا فیصلہ تفریح کیلئے آنے والوں کی سلامتی اور واقعہ کی تحقیقات کی خاطر کیاگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تفریحی مرکز میں جھولوں کے حوالے سے مقرر قواعد و ضوابط کی پابندی کا شروع سے آخر تک جائرہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :