ایرانی جوہری معاہدی کا خاتمہ جنگ کا باعث بن سکتا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعرات 3 مئی 2018 11:00

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کئے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایرانی جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے وسط میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ امریکا 2015ء میں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہے گا یا نہیں۔