عالمی ادارے کیذرائع ابلاغ کی آزادی کے حوالہ سے پیش رفت پر افغانستان کو مبارکباد

جمعرات 3 مئی 2018 11:00

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) آزادی صحافت کے عالمی دِن کے موقع پر اقوام متحدہ نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کے ضمن میں حاصل کردہ پیش رفت پر افغانستان کو مبارکباد دی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نیملک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دِن کی مناسب سے اپنے بیان میں، عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی، تدامیچی یاماموتو نے کہا ہے کہ یہ دِن ہمیں اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ افغانستان میں آزادی صحافت بیش بہا قیمت ادا کرکے حاصل کی گئی ہے۔

اٴْنھوں نے کہا کہ 30 اپریل کو سوچے سمجھے اور بے رحم حملوں کے نتیجے میں کئی صحافیوں کی جان گئی۔تدامیچی نے کہا کہ اِن بہیمانہ حملوں پر ہم شدید دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کر سکتے ہیں۔اٴْنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اِس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے افغانستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔اٴْنھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہمیں صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور انصاف سے بچنے کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔