حکومت پنجاب کی گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر سپرے کرنے کی ہدایت

جمعرات مئی 11:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے قصورسمیت صوبہ بھرکے تمام علاقوں میں ضلع کونسلز‘ میونسپل کارپوریشنز‘میونسپل کمیٹیز اور محکمہ صحت کو گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پرفوری طور پر مچھرومکھی مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام جوہڑوں‘ فلتھ ڈپوئوں یا ایسے مقامات جہاں مچھر‘مکھی یا دیگر کیڑے مکوڑے وجراثیم پیداہونے اور متعدی امراض کے پھیلائو کا خطرہ ہے وہاں سپرے مہم کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔

متعلقہ عنوان :