محکمہ زراعت کی کپاس کاتصدیق شدہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 11:00

قصور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) کپاس کی غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچتاہے اورانکے ذریعے بیماریوں اور کیڑوں کے حملے میں اضافہ ہوتاہے اسلئے کپاس کے کاشتکار صرف منظورشدہ اقسام کامعیاری ‘تصدیق شدہ بیج ہی کاشت کریں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے زرعی سائنسدانوں پرزوردیا کہ وہ دیسی کپاس پرمزید تحقیق کریں اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنائیں کیونکہ دیسی کپاس کے ریشے کی کوالٹی کو بہتربناکر اس کی کاشت کو فروغ دیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیسی کپاس کی کاشت سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ان پر کیڑوں وبیماریوں کا حملہ بھی کم ہوتاہے اور مقامی موسمی حالات اورآب و ہوا کی دیسی اقسام کی کاشت کیلئے سازگارہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی شرح بیج میں کمی سے فصل کا اگائو متاثرہوتاہے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کا بیج سٹورکرتے وقت اس میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہوناچاہئے ورنہ فصل کا اگائو متاثر ہوگا اورکھیت میں پودوں کی سفارش کردہ تعدادکا حصول مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :