سعودی خواتین کے لیے آٹو انشورنس کے دعویٰ کے لیے پہلا سینٹر قائم کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات مئی 11:04

سعودی خواتین کے لیے آٹو انشورنس کے دعویٰ کے لیے پہلا سینٹر قائم کر دیا ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سعودی خواتین کوجون 2018 سے ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی فرمان پر عملداری کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں ہفتے منگل کے روز جدہ میں سعودی خواتین کے لیے آٹو انشورنس کے دعویٰ کے لیے پہلا مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق انشورنس کی سینئر آفیسر سلمہ نے ال مدینہ روڈ پر واقع نئی برانچ کا افتتاح کیا تھا ۔

اس نئے انشورنس سینٹر کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اس سینٹر میں صرف خواتین کام کریں گی اور صرف خواتین ڈرائیوروں کو ہی انشورنس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ سینٹر کی سی ای او سلمہ عمر الجیلانی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انتہائی فخر سے یہ بتا رہی ہوں کہ ہم نے سینٹر میں تمام خواتین ملازمین کو ملازمت پر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :