Live Updates

2014 ء کے دھرنے کے حوالے سے میرے پاس بہت کچھ ہے جوابھی تک منظر عام پر نہیں آیا،

ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے؛ نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 11:09

2014 ء کے دھرنے کے حوالے سے میرے پاس بہت کچھ ہے جوابھی تک منظر عام پر نہیں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 ء کے دھرنے کے حوالے سے میرے پاس بہت کچھ ہے جوابھی تک منظر عام پر نہیں آیا۔ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ خلائی مخلوق سے ہے اور خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں صروف ہیں۔

نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری کے اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر زردارری صاحب نے بیان نہیں دیا تو پھر پریکنگ نیوز کس کے کہنے ہر چلائی گئی۔

(جاری ہے)

نیب کہہ رہا ہے کہ ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے۔جب کہ سندھ میں نیب اتشنا دے رہا ہے۔یہ 1979 نہیں بلکہ 2018 ہے۔2014 ء کے دھرنے کے حوالے سے میرے پاس بہت کچھ ہے جوابھی تک منظر عام پر نہیں آیا۔

اس دھرنے کے حوالے سے حقائق بہت جلد سامنے آ جائیں گے۔آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے۔صحافت کے ساتھ میرا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں جس پر ایک ستون نے قبضہ کر لیا ہے۔یہاں مغل بادشاہی کا دور نہیں ہے کہ ہر چیز کسی ایک کے ہاتھ میں ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات