ایشیائی ترقیاتی بینک اور برطانیہ کا ایشیاء میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ایشیائی ترقیاتی بینک اور برطانیہ کا ایشیاء میں تجارت اور علاقائی رابطوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور برطانیہ نے ایشیاء میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے بیان کے مطابق ’’ایشیاء ریجنل ٹریڈ اینڈ کنکٹیویٹی فنڈ ( اے آر ٹی سی ایف) کے قیام سے تجارتی اور خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کے مسائل کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اس حوالے سے برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

برطانیہ کی حکومت نے اے ڈی بی کو 3.09 ارب ڈالر سرمایا فراہم کرچکی ہے جبکہ 1966ء میں بینک کے قیام سے لیکر اب تک برطانیہ کی جانب سے بینک کو خصوصی فنڈز کے طور پر 1.43 ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اے آر ٹی سی ایف سے ایشیاء میں تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :