ادا کار پرابھاس فلم ’’ساہو‘‘ کے 50روزہ شیڈول کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئے

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار پرابھاس اپنی نئی فلم ’’ساہو‘‘ کے 50روزہ شیڈول کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرابھاس فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ جس کی شاندار کامیابی کے بعد اب فلم ’’ساہو‘‘ میں شردھا کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔اداکار فلم کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 50 روز پر مشتمل شیڈول کی عکسبندی مکمل کریں گے۔ ابوظہبی میں ایکشن مناظرہیلی کاپٹر، ٹرک ،کاراور موٹرسائیکل پر عکسبند کئے جائیں گے جن کے لئے پرابھاس نے تربیت بھی حاصل کی ہے۔