عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ بھارت، چین اور امریکا میں آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ بھارت، چین اور امریکا میں آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ بھارت اور چین میں ایک ہی دن نمائش کے لئے پیش کی جائے گی لیکن اب فلم سازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو چین، بھارت اور امریکا میں آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان، کترینہ کیف، امیتابھ بچن ، فاطمہ ثناء شیخ اور رونیت رائے شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ویجے کرشنا ہیں۔ فلم 7نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔